English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فوج اپنے ملازمین کیخلاف جو کارروائی کرنا چاہتی ہے کرے ، چیئرمین پی ٹی آئی

not a good omen

اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا  ہے کہ ، فیض حمید فوج کا اندرونی معاملہ ہے ،پاک فوج کے اندر مضبوط احتساب کا طریقہ کار موجود ہے، فوج اپنے ملازمین کیخلاف جو کارروائی کرنا چاہتی ہے کرے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ فوج کے ساتھ پورا پاکستان کھڑا ہے، میری لیفٹیننٹ ریٹائرڈ فیض حمید سے کبھی بھی ملاقات نہیں ہوئی، کچھ لوگ ہمیں جھوٹے الزامات لگا کر اندھیرے میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کے سبب عوام کا جینا محال ہوگیا، حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، حکومتی وزرا اپنی تجوریاں بھرنے میں لگے ہوئے ، بعض کو اپنے اوپر کیسز کو ختم کرانے کی فکر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے