English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جماعت اسلامی عمرکوٹ کی جانب سے شجرکاری مہم کا آغاز

القمر

کنری(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی عمرکوٹ کی جانب سے شجر کاری مہم اور ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے سلسلے میں نیشنل پریس کلب کنری کے احاطے میں ماحول دوست پودے لگائے ۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی عمر کوٹ کی جانب سے ضلع بھر میں جاری شجر کاری مہم کے حوالے سے قیم جماعت اسلامی ضلع عمرکوٹ خلیل احمد کھوکر نے جماعت اسلامی کے کونسلر طلحہ کھوکر،نیشنل پریس کلب کنری کے سرپرست اعلی فتح روز خان،جنرل سیکرٹری انیل کمار،صحافیوں اشوک کمار،حسین فاروق کے ہمراہ نیشنل پریس کلب کنری کے احاطے میں دو ماحول دوست پودے لگائے۔اس موقع پر قیم جماعت اسلامی ضلع عمرکوٹ خلیل احمد کھوکر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے درخت ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کرنے کے ساتھ انسانوں کی صحت وتندرستی کیلئے انتہائی مفید ہوتے ہیں،درخت انسانوں کو سایہ فراہم کرنے جبکہ آکسیجن کی فراہمی میں بھی ان کا بڑا کردار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کیلئے درخت انتہائی ضروری ہیں کیونکہ درخت زندگی ہے انہیں صرف جلانے کی لکڑی نہ سمجھا جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے مطلوبہ تعداد سے زیادہ درخت نہ لگائے تو مستقبل میں ہم بڑی مشکلات کا شکار ہو سکتے ہیں درخت صرف لگا دینا ہی کافی نہیں اس کی نشو نما اور دیکھ بھال کرنا بھی ہم پر لازم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے