اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء میاں جاوید لطیف نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہمت ہے تو آؤ پنجاب تمہیں چھٹی کا دودھ یاد کروا دیں گے، ایک صوبے کے وزیراعلی نے صوبوں میں نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہاکہ کہا کہ کل کے جلسے میں خواتین کیلئے جس طرح کی بازاری زبان ایک صوبے کے وزیراعلی کی جانب سے استعمال کی گئی وہ قابل مذمت ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ جس طرح صوبوں میں تقسیم اور نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی اور پنجاب پر لشکر کشی کرکے ایک مجرم کو رہا کروانے کی دھمکی دی ۔

