English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر پاکستان کا دورہ کریں گے: بھارتی دفتر خارجہ

القمر

اسلام آباد میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کیلئے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اس مہینے پاکستان آئیں گے۔

بھارتی دفتر خارجہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ جے شنکر اسلام آباد میں ہونے ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سمٹ میں شرکت کریں گے۔

اس حوالے سے سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ ہمیں جے شنکر کے دورے کو مثبت لینا چاہیے کیونکہ ایس سی او سمٹ کی اپنی اہمیت ہے، ہمیں بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کے فیصلے کو سراہانا چاہیے۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے