English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گورنر سندھ نے شیخ فارق کو گولڈ میڈل جبکہ دیگر شخصیات کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی

القمر

  کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنرہاﺅس میں شہید بینظیر بھٹو دیوان یونیورسٹی کے خصوصی کانووکیشن میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے صاحبزادے شیخ فارق کو گولڈ میڈل دیا جبکہ مختلف شعبہ جاب میں نماں خدمات انجام دینے والوں کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی۔

ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنے والوں میں متحدہ عرب امارا ت کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی، کویت کے قونصل جنرل سالم یوسف الحمدان، متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیط عتیق الرمیتھی، UAE کی میڈیا کونسل میں میڈیا اسٹریٹجی اور پالیسی سیکٹر کے CEO میتھا ماجد السویدی، اسلامک اسکالرکوکب نورانی اوکاڑوی، مفتی نعمان نعیم اور گورنرسندھ کے مشیر برائے آئی ٹی مزمل اطہر شامل تھے۔

خصوصی کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ اعزازی ڈگری حاصل کرنے والی تمام شخصیات کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ اعزازی ڈگری دینے کا مقصد شاندار کامیابیوں کا اعتراف ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تعلقات کے فروغ میں سفارت کاری انتہائی اہم ثابت ہورہی ہے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں دوست ممالک کا کردار لائق تحسین ہے اور مجھے یقین ہے کہ تمام احباب آئندہ بھی اسی طرح اپنی خدمات کو جاری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے