ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ گرفتار، پولیس

  کراچی: اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس نے ماڑی پور کے علاقے مچھلی چورنگی منوڑا روڈ کے قریب چھاپہ مار کر بھارتی خفیہ ایجنسی را کے جاسوس سلیم کو گرفتار کرلیا۔

ایس آئی یو پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے دستی بم، آوان بم، لانچر، نائن ایم ایم پستول اور مختلف محکموں کے سروس کارڈز بھی برآمد ہوئے ہیں جبکہ ایس آئی یو پولیس نے را کے جاسوس کے قبضے سے مختلف ناموں کے پاسپورٹس اور شناختی کارڈز بھی اپنے قبضے میں لے لیے ہیں۔

ایس آئی یو پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں