English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یو اے ای پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں حصہ لینے کو تیار

القمر

متحدہ عرب امارات پہلی مرتبہ خواتین کی خوبصورتی کے عالمی مقابلے ’مس یونیورس‘ مقابلے میں شرکت کے لیے تیار ہے۔

مس یونیورس آرگنائزیشن (ایم یو او) کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یو اے ای کی شرکت کا اعلان کیا گیا ہے۔

انسٹاگرام پوسٹ میں انڈونیشیا کی کاروباری شخصیت پاپی کیپیلا کو یو اے ای اور سپرس کی نیشنل ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ کیپیلا پہلے مس یونیورس انڈونیشیا اور ملیشیا کی نیشنل ڈائریکٹر کے طور پر کام کر چکی ہیں۔

A post shared by Sash Factor (@sashfactor.international)

یو اے ای سے فیشن ماڈل اور 3 بچوں کی ماں ایمیلیا دوبریوا73 ویں مس یونیورس مقابلے میں یو اے ای کی نمائندگی کریں گی۔

یہ مقابلہ 16 نومبر کو میکسیکو میں منعقد ہوگا۔ خلیج ٹائمز کی  رپورٹ کے مطابق قومی لباس کے راؤنڈ میں دوبریوا عبایا پہنیں گی جبکہ باقی راؤنڈز میں دیگر لباس بھی زیب تن کریں گی۔

A post shared by Missuniverseuae2024 (@missuniverseuae2024)

یاد رہے کہ دوبریوا کو اکتوبر میں مس یونیورس یو اے ای کا تاج پہنایا گیا تھا جہاں انہوں نے چار دیگر امیدواروں کو شکست دی۔

 انسٹاگرام پر مس یونیورس یو اے ای تنظیم نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر ماڈل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی خوبصورتی، ذہانت، اور دوسروں کو متاثر کرنے کی صلاحیت کی بھرپور تعریف کی ہے۔

یاد رہے کہ مس یونیورس حسن کا عالمی مقابلہ ہے جس میں دنیا بھر سے خوبرو حسیناؤں کا انتخاب کیا جاتا ہے اور ان میں سے کسی ایک کو ’مس یونیورس‘ کا تاج اور ٹائٹل ملتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے