ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وینا ملک نے دوسری شادی کرلی؟ تصویر وائرل



اسلام آباد:

پاکستانی اداکارہ وینا ملک ایک بار پھر ازدواجی بندھن میں بندھ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیت شہریار چوہدری سے شادی کی۔ جس کی تصدیق انہوں نے خود انسٹاگرام پر کی ہے۔

وینا ملک نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں دلہن کے کپڑوں میں ملبوس اپنی چہرہ چھپی تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے ’ہاں، آخرکار‘ لکھا۔ اداکارہ نے اس کے ساتھ اسٹوری میں شہریار نامی آئی ڈی کو ٹیگ بھی کیا۔

اُدھر شہریار نے بھی انسٹاگرام پر سفید شرٹ اور سیاہ پینٹ میں چہرہ چھپا کر بنائی گئی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے وینا ملک کو ٹیگ کیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں