English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وائرل ہونے والی مبینہ نازیبا ویڈیوز پر متھیرا کا ردعمل سامنے آگیا

پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیوز کو مسترد کرتے ہوئے انہیں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کردہ جعلی قرار دیا ہے۔

ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری ایک بیان میں متھیرا نے کہا کہ لوگ ان کے نام اور تصاویر کا غلط استعمال کر رہے ہیں، جعلی مواد تخلیق کر کے ان سے منسوب کر رہے ہیں۔

 انہوں نے لکھا کہ ’شرم کریں اور مجھے اس فضول بکواس سے دور رکھیں‘۔

متھیرا کا سوشل میڈیا پر  خود سے منسوب نازیبا ویڈیوز پر ردعمل سامنے آگیامتھیرا کا سوشل میڈیا پر  خود سے منسوب نازیبا ویڈیوز پر ردعمل سامنے آگیا

انسٹاگرام اسٹوری میں متھیرا نے وضاحت کی کہ یہ ویڈیوز اے آئی سے تیار کی گئی ہیں، اور حقیقت میں ان ویڈیوز سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے جسم اور انگلیوں پر جگہ جگہ ٹیٹوز موجود ہیں، جو ویڈیوز میں نظر نہیں آتے جس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ یہ جعلی ہیں۔

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ یہ ویڈیوز دو سال پرانی ہیں، اور اس وقت بھی انہیں شدید ذہنی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انہوں نے اس معاملے پر ایف آئی اے سے بھی رجوع کیا تھا۔

متھیرا کا سوشل میڈیا پر  خود سے منسوب نازیبا ویڈیوز پر ردعمل سامنے آگیامتھیرا کا سوشل میڈیا پر  خود سے منسوب نازیبا ویڈیوز پر ردعمل سامنے آگیا

متھیرا نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیوز کے ذریعے ان کے کردار کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی ایسی نازیبا ویڈیوز نہیں بنائیں، اور لوگوں سے درخواست کی کہ وہ ان کی شخصیت کو غلط انداز میں پیش کرنے سے گریز کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے