English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیصل قریشی سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں

مشہور پاکستانی اداکار فیصل قریشی اور ان کی اہلیہ ثناء فیصل کو شوبز انڈسٹری میں ایک پسندیدہ جوڑے کے طور پر جانا جاتا ہے۔

 دونوں کو ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے ایک ساتھ دیکھا جا رہا ہے اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔ یہ دونوں اکثر ایک دوسرے کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں اور مداحوں کے سامنے اپنی محبت کے رشتے کو خوبصورت انداز میں پیش کرتے ہیں تاہم اس مرتبہ انہیں ایک ویڈیو پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ثناء فیصل نے گزشتہ ماہ اپنی سالگرہ منائی تھی، تاہم ان کے شناختی کارڈ کے مطابق ان کی اصل سالگرہ ایک ماہ بعد ہے۔ ثناء فیصل نے اپنی انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنی شاختی کارڈ والی سالگرہ کا بتا رہی ہیں اس موقع پر فیصل قریشی نے اپنی اہلیہ کو ان کی شناختی کارڈ والی سالگرہ پر مبارکباد دی اور ان کے گال کا بوسہ لیتے ہوئے انہیں پیار بھرے انداز میں وش کیا۔

A post shared by Sana Faysal (@sanafaysal)

تاہم، اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فیصل کے اس عمل پر مختلف ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کچھ لوگوں نے اس جوڑے کے محبت بھرے لمحے کو سراہا اور اسے ایک مضبوط ازدواجی رشتے کی مثال قرار دیا، جبکہ دیگر افراد نے پبلک میں پیار کے کا اظہار کرنے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور جوڑے پر سخت تنقید کی ہے۔

Faysal Quraishi  Wife Under Severe CriticismFaysal Quraishi  Wife Under Severe Criticism

Faysal Quraishi  Wife Under Severe CriticismFaysal Quraishi  Wife Under Severe Criticism

Faysal Quraishi  Wife Under Severe CriticismFaysal Quraishi  Wife Under Severe Criticism

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے