English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

علی کاظمی نے سلطان راہی کو فلم انڈسٹری کی تباہی کا ذمہ دار ٹھہرا دیا

القمر

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر، ڈاکٹر علی کاظمی، نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران پاکستان فلم انڈسٹری کے ماضی کے مشہور اداکار سلطان راہی کو انڈسٹری کے زوال کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

علی کاظمی نے کہا کہ سلطان راہی ایک باصلاحیت اداکار اور اچھے انسان تھے، جنہوں نے 600 سے زائد فلموں میں کام کیا اور اردو و پنجابی سینما میں ایک نمایاں مقام حاصل کیا۔ تاہم ان کی گنڈاسا فلموں نے سینما پر منفی اثر ڈالا۔ 

ڈاکٹر علی کاظمی کے مطابق سلطان راہی نے گنڈاسا کلچر کو فروغ دیا اور فلموں کے معیار پر سمجھوتہ کیا، جس کے نتیجے میں پاکستانی فلم انڈسٹری کا معیار گر گیا اور یہ بالی ووڈ کا مقابلہ کرنے کے قابل نہ رہی۔

انہوں نے کہا کہ گنڈاسا پر مبنی فلموں پر زیادہ انحصار نے پاکستانی سینما کو نقصان پہنچایا اور اس کی ترقی کو روکا۔

حالیہ مشہور ڈرامے”کبھی میں کبھی تم” کے پروڈیوسر ڈاکٹر علی کاظمی کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری کو اپنی جڑوں سے جڑ کر معیار پر توجہ دینی چاہیے تاکہ وہ دوبارہ اپنے عروج پر پہنچ سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے