English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پرنس نرولا اور یوویکا چوہدری کے ہاں ننھی پری کی آمد

القمر

بھارتی شوبز انڈسٹری کے جوڑے پرنس نرولا اور یوویکا چوہدری کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

فلم اوم شانتی اوم کی اداکارہ یوویکا چوہدری اور بگ باس سے شہرت پانے والے پرنس نرولا ہفتے کی شام ایک بیٹی کے ماں باپ بن گئے۔ پرنس نے اس خوشخبری کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ”میں باپ بن گیا ہوں”۔

پرنس نرولا اس وقت پونے میں ”ایم ٹی وی روڈیز” کے آڈیشنز میں جج کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اور اس خوشخبری کا اظہار انھوں نے آڈیشن کی شوٹنگ کے دوران اسٹیج پر کیا۔

پرنس نرولا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انھیں اسٹیج پر یہ اعلان کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ ”میں آپ کو ایک اچھی خبر دے رہا ہوں، میں باپ بن گیا ہوں”۔


A post shared by PRINCE YUVIKA NARULA ❤️❤️❤️ (@princenarula)

نرولا نے اس ویڈیو کے کیپشن میں مزید لکھا کہ ”اس محبت کےلیے سب کا شکریہ، میں بہت خوش ہوں کہ ہم بیٹی سے نوازے گئے ہیں۔ یہاں بھی میں جیت گیا”۔

ایم ٹی وی روڈیز کے دیگر ججز رنوجے سنگھ، نیہا دھوپیا، ریا چکرورٹی اور ایلوش یادیو نے انھیں اسٹیج پر مبارک باد دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے