English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

’’میرا مذاق لوگوں کو برا لگ جاتا ہے‘‘ شاہ رخ خان

القمر

بالی ووڈ کے کنگ خان نے ایک گفتگو کے دوران اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ان کے مذاق لوگوں کو برے لگ جاتے ہیں۔

شاہ رخ خان لوکارنو فلم فیسٹیول کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے لوکارنو میٹس پوڈکاسٹ میں گفتگو کررہے تھے۔ اداکار نے کہا کہ لوگ اب بہت زیادہ حساس ہوگئے، آپ جو مذاق کرتے ہیں کسی نہ کسی کو برا لگ جاتا ہے اس لیے آج کل ‘حس مزاح’ کا نہ ہونا ہی بہتر ہے۔

شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے میرے اندر قدرتی طور پر مزاح کی حس موجود ہے اور میں لوگوں کو ہنسا سکتا ہوں لیکن میری ٹیم ہمیشہ مجھے بتاتی ہے کہ لوگ آپ کے مزاح کو نہیں سمجھتے۔

کنگ خان نے خواہش ظاہر کی کہ وہ مزاحیہ فلموں میں کام کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کا مزاحیہ انداز ہمیشہ قبول نہیں کیا جاتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے