English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا سے منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش

القمر

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تمنا بھاٹیا منی لانڈرنگ کیس میں پانچ گھنٹے کی طویل پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سٹے بازی کی ایپ میں نامور شخصیات کے ملوث ہونے کا سراغ لگانے کےلیے تحقیقات کررہی ہے جس نے آئی پی ایل جیسی لیگ میں سٹے بازی کی راہ ہموار کی۔

بیٹنگ ایپ کی اشتہاری مہم میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے شبہے میں اداکارہ سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پانچ گھنٹے طویل تفتیش کی۔

رپورٹس کے مطابق تمنا بھاٹیا اپنے والدین کے ساتھ آسام کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر پہنچیں، جہاں اداکارہ اور ان کے والد پوچھ گچھ کے لیے دفتر میں داخل ہوئے جبکہ ان کی والدہ باہر گاڑی میں انتظار کرتی رہیں۔

اطلاعات کے مطابق اداکارہ سے پانچ گھنٹے تک سخت سوالات کیے گئے جن کی تفصیلات افشا نہیں کی گئیں۔

یہ دوسری بار ہے کہ جب تمنا کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اس معاملے میں طلب کیا۔ اس سے قبل انہیں مہاراشٹر میں قائم دفتر میں طلب کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے