ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اداکارہ صاحبہ نے والدہ سے دوری کیوں اختیار کرلی؟ نشو پروگرام میں روپڑیں

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نشو بیگم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ 8 ماہ سے اپنی بیٹی اداکارہ صاحبہ سے نہیں ملی ہیں۔

حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں ماضی کی مقبول اداکارہ نشو بطور مہمان شرکت کی، پروگرام میں نشو بیگم سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ماضی کے کسی فیصلے پر نادم ہیں؟ اس پر انہوں نے اعتراف کیا کہ زندگی میں کیے گئے کچھ فیصلے ان کے لیے پچھتاوے کا باعث بنے، جن میں ان کی پہلی شادی شامل ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کی پہلی شادی نے ان سے ان کا سب کچھ چھین لیا، جیسے گاڑی، زیور اور ان کا پیشہ۔ اداکارہ نے جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ اُس وقت جب وہ حاملہ تھیں، اپنی بچی کو بچانے میں کامیاب رہیں لیکن موجودہ حالات نے انہیں بہت زیادہ دکھ دیا ہے۔

نشو بیگم نے روتے ہوئے مزید کہا کہ انہیں اپنی بیٹی صاحبہ کو دیکھے ہوئے 8 مہینے ہو گئے ہیں، اور اس دوری کی وجہ صاحبہ کے والد ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اس صورت حال کو قبول کر چکی ہیں۔ نشو نے یہ بھی کہا کہ خاندانی معاملات کو عوام کے سامنے لانا مناسب نہیں، لیکن جب بات منظرعام پر آ ہی گئی ہے تو انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کر دیا۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل صاحبہ کی اپنے حقیقی والد سے پہلی بار ملاقات ہوئی تھی، لیکن اس ملاقات کے بعد ان کے اپنی والدہ نشو بیگم کے ساتھ تعلقات خراب ہوگئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں