English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اداکارہ سویرا ندیم کی والدہ انتقال کرگئیں

القمر

پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ سویرا ندیم کی والدہ چل بسیں۔

سویرا ندیم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ میں مداحوں کے ساتھ اپنی والدہ کے انتقال کی خبر دی جس پر مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی والدہ کے فوتگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مغفرت کی دعائیں کی گئیں۔

سویرا ندیم کے ساتھی فنکاروں نے بھی اداکارہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی والدہ کے درجات بلندی کیلئے دعا کی اور افسوس کا اظہار کیا۔

A post shared by Savera Nadeem (@saveranadeem)

اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں والدہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی والدہ، ان کی زندگی کا فخر اور خوشی تھیں جو اب بہتر دنیا کی طرف روانہ ہوچکی ہیں۔

سویرا ندیم نے لکھا کہ ان کی والدہ ایک بہادر خاتون تھیں جنہوں نے زندگی سے ملنے والی تمام مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور صبر اور ہمت کی مثال بن گئیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ان کی والدہ ان کی زندگی کی ملکہ ہیں اور ان کی مغفرت کے لیے بھی دعائیں کیں۔

یاد رہے کہ سویرا ندیم نے والدہ کی صحت یا انتقال کی وجہ بتانے سے گریز کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے