English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ابھیشیک بچن کے کیرئیر کی سب سے بہترین فلم کونسی ہے؟

القمر

بھارتی فلم انڈسٹری کی ورسٹائل سینئر اداکارہ شبانہ عظمی کا کہنا ہے کہ ’آئی وانٹ ٹو ٹاک‘ ابھشیک بچن کے کیرئیر کی بہترین فلم ہے۔

شوجیت سرکار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’آئی وانٹ ٹو ٹاک‘میں ابھیشیک بچن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جو کہ حالیہ دنوں سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔ باکس آفس پر فلم کی رفتار سست ہے تاہم شائقین کی جانب سے اسے پسند کیا جارہا ہے۔ 

اداکارہ شبانہ اعظمی نے فلم کے حوالے سے انسٹاگرام پر فلم کے سین کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اس فلم میں ابھیشیک بچن کی اداکاری کو ان کے کیریئر کی بہترین کارکردگی قرار دیا۔

A post shared by Shabana Azmi (@azmishabana18)

 انہوں نے ابھیشیک کو بہترین اداکاری پر شاباشی دیتے ہوئے لکھا، ’ابھیشیک بچن کی کارکردگی مخلص اور دل کو چھونے والی ہے۔ انہوں نے کردار کو مکمل طور پر اپنا لیا ہے اور اپنی ذات کو ایک طرف رکھ دیا ہے‘۔

اسی دوران ابھیشیک کے والد اور بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے بھی اپنے بلاگ میں فلم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’یہ فلم ناظرین کو خود فلم کا حصہ بنا دیتی ہے‘۔

 انہوں نے اپنے بیٹے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا، ’ابھیشیک، تم صرف اداکار نہیں بلکہ فلم کے کردار ارجن سین ہو‘۔

  یاد رہے کہ ’آئی وانٹ ٹو ٹاک‘ ایک حقیقی کہانی پر مبنی ہے، جس میں ایک کینسر سے جنگ لڑنے والے این آر آئی والد اور اس کی بیٹی کے پیچیدہ رشتے کی عکاسی کی گئی ہے۔ فلم میں ابھیشیک بچن کے ساتھ احلیہ بمرو اور جانی لیور بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے