English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

منی لانڈرنگ کیس میں شلپا شیٹی کے شوہر کے گھر اور دفتر پر چھاپہ

القمر

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور بھارت کی مشہور کاروباری شخصیت راج کندرا ایک بار پھر تنازع کا شکار ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے راج کندرا کے گھر اور دفتر سمیت متعدد دیگر مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ای ڈی  کی جانب سے یہ کارروائی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی، جو مبینہ طور پر فحش فلمیں اور مواد کی تیاری اور موبائل ایپلیکیشنز کے ذریعے اس کی تقسیم سے متعلق ہے۔

ای ڈی کے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں راج کندرا کے کچھ ساتھیوں کے ٹھکانوں کی بھی تلاشی لی جا رہی ہے جبکہ ان تحقیقات کا مقصد اس غیر قانونی کاروبار میں شامل افراد اور فنڈز کے ذرائع کا پتہ لگانا ہے۔

یاد رہے کہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا اس سے قبل بھی فحش فلمی مواد کی تیاری اور تقسیم کے الزامات میں گرفتار ہو چکے ہیں تاہم بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے