English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیصل قریشی اور صبا قمر نئے ڈرامہ سیریل میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

پاکستان شوبز کے مشہور اداکار فصیل قریشی اور صبا قمر جلد نئے  ڈرامہ سیریل میں سالوں بعد ایک ساتھ جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔

ڈرامہ کیس نمبر 9 مشہور اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ نے لکھا ہے اور یہ ان کا بطور مصنف پہلا پروجیکٹ ہے جس میں صبا قمر اور فیصل قریشی مرکزی جبکہ اداکار جنید خان اور آمنہ شیخ بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ 

Faysal Quraishi and Saba Qamar Upcoming Drama DetailsFaysal Quraishi and Saba Qamar Upcoming Drama Details

اس ڈرامے کی کہانی ایک کیس سے جڑی ہے جس میں سسپنس اور تھرلر کا تڑکا بھی لگایا گیا ہے، کیس نمبر 9 کی ہدایتکاری سید وجاہت حسین کریں گے، جو اس سے قبل مشہور کرائم تھرلر "خائی” کی ہدایتکاری کر چکے ہیں۔

Faysal Quraishi and Saba Qamar Upcoming Drama DetailsFaysal Quraishi and Saba Qamar Upcoming Drama Details

کرائم تھرلر پر مبنی اس ڈرامے کے حوالے سے ناظرین میں خاصا تجسس پایا جارہا ہے جبکہ وہ ماضی کے ڈراموں کی مشہور جوڑی  فصیل قریشی اور صبا قمر کو ایک ساتھ دیکھنے کیلئے بھی پرجوش ہیں۔

A post shared by 𝐒𝐚𝐛𝐚 𝐐𝐚𝐦𝐚𝐫 (@sabaqamarzaman)

اس ڈرامے کی شوٹنگ جاری ہے تاہم یہ کب سے نشر ہوگا اس حوالے سے ابھی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے