ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

علی ظفر نے آئس باتھ کے فوائد بتا دیئے، ویڈیو وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور گلوکار علی ظفر کی آئس باتھ لیتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ اس کے فوائد پر روشنی ڈالتے نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو میں علی ظفر نے بتایا کہ آئس باتھ کا تجربہ بے مثال ہے اور اس کے فوائد بے شمار ہیں۔ اُن کے مطابق، آئس باتھ اسٹریس، اینزائٹی، ڈپریشن اور دیگر کئی مسائل کے لیے مفید ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کو بےحد پسند کیا اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں جس میں وہ اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ آئس باتھ کے دوران اتنی ٹھنڈ لگتی ہے کہ ٹینشن کا خیال ہی نہیں آتا۔ دوسرے صارف نے لکھا کہ ڈپریشن بھگاتے بھگاتے کہیں نمونیا نہ ہو جائے۔

ایک اور صارف نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ آئس باتھ کیسے کر لیتے ہیں؟ مجھے تو دیکھ کر ہی سردی محسوس ہو رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں