English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

61 سالہ جانی ڈیپ امبر ہرڈ سے طلاق کے بعد کس کو ڈیٹ کر رہے ہیں؟

القمر

ہالی ووڈ کے 61 سالہ پائریٹس آف کیرئیبین اسٹار جانی ڈیپ ایک بار میں مبتلا ہیں اور اس بار ان کا انتخاب ان سے آدھی عمر کی ایک نوجوان خاتون ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابقہ اہلیہ ایمبر ہیرڈ کے ساتھ تعلق طلاق کے بعد جانی ڈیپ کا نام ان کی وکیل جوئل رچ کے ساتھ بھی جوڑا گیا تھا تاہم اب یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ وہ ایک اسپینش انفلوئنسر کو ڈیٹ کر رہے ہیں جو ان سے آدھی عمر کی نوجوان لڑکی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ انفلوئنسر جیس بورڈیو ہیں جو جانی ڈیپ میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔ انہوں نے اداکار کے جنم دن کے موقع پر ایک ڈانس ویڈیو کے ذریعے انہیں مبارکباد بھی دی تھی جبکہ جیس سوشل میڈیا پر جانی ڈیپ کے بارے میں اکثر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

اس خبر کے سامنے آنے کے بعد پائریٹس آف کیرئیبین اسٹار کے مداحوں میں کافی ہلچل مچائی ہوئی ہے ان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے جانی ڈیپ نے ایک بار پھر اپنی زندگی میں محبت کو جگہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے