English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

منشیات برآمدگی کیس میں اداکارہ نگار چوہدری کے شوہر کو سزا سنا دی گئی

القمر

اسٹیج اداکارہ نگار چوہدری کے خاوند عماد بٹ کو منشیات برآمدگی کیس میں سزا سنا دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ لاہور نے ملزم عماد بٹ پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے 15 سال کی سزا سُنا دی ہے۔

چند ہفتے قبل این آئی یو نارتھ نے ملزم کو گرفتار کیا تھا، این آئی یو نارتھ کی بہترین حکمت عملی اور ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزم عماد بٹ پر جرم ثابت ہونے پر  اسے سزا سنائی گئی۔ عدالتی حکم کے مطابق جرمانے کی عدم عدائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید 1 سال سزا بھگتنا ہوگی۔ؤ

یاد رہے کہ اسٹیج اداکارہ نگار چوہدری کے شوہر ملزم عماد بٹ سے بھاری مقدار میں مختلف قسم کی منشیات برآمد کی گئی تھیں، ملزم اٹلی، سپین، ہالینڈ اور بیلجیم سے مختلف اقسام کی منشیات سمگل کرتا تھا جس سے  کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے