English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فٹبال میچ میں عالیہ اور رنبیر کی بیٹی نے سب کی توجہ چھین لی

القمر

بھارتی سپر لیگ کے فٹبال میچ میں عالیہ اور رنبیر کی بیٹی راہا نے سب کی توجہ چھین لی۔

بھارتی فلمسٹار عالیہ بھٹ اپنی 2 سال کی بیٹی راہا اور شوہر کے ساتھ ممبئی میں کھیلے گئے انڈین سپر لیگ کے میچ میں رنبیر کپور کی ٹیم ممبئی سٹی ایف سی کو سپورٹ کرنے پہنچیں جہاں اسکا مقابلہ حیدرآباد سے تھا۔

اسٹیڈیم میں موجود مداح ننھی راہا کی پیاری اٹھکیلیوں سے محظوظ ہوتے رہے اور انہوں نے راہا راہا کے نعرے لگائے جس پر عالیہ نے اشارے سے سب کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور اپریل 2022 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور دونوں کے ہاں اسی سال بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

A post shared by HT City (@htcity)

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے