English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیلم منیر کی شادی کے پہلے فنکشن کی ویڈیو، دلہا کون ہے؟

القمر

سوشل میڈیا پر ایک بیوٹی سیلون کی دلہن تیاری کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس نے اداکارہ نیلم منیر کے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا ہے۔

گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر کی شادی کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں جن میں کہا جارہا ہے کہ اداکار رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

تاہم اب ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں بیوٹی پارلر کی جانب سے اشارہ کیا گیا ہے کہ یہ پاکستان کی اداکارہ ہیں جن کی شادی کا پہلا فنکشن ’نکاح‘ اور ’دعائے خیر‘ کیلئے وہ ان کے سیلون سے تیار ہوئی ہیں۔

A post shared by Rabia Anum Salon Spa (@rabiaanumsalon)

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو آگ کی طرح پھیل رہی ہے جس پر اداکارہ نیلم منیر کے مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے اور سوالات کئے جارہے ہیں جبکہ شوبز سے جڑے کئی فنکاروں نے بھی اس پر ردعمل دیتے ہوئے نیلم منیر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے جس سے سوشل میڈیا صارفین کا شک یقین میں بدل گیا ہے کہ یہ کوئی اور نہیں نیلم منیر ہیں۔

A post shared by Irfanistan 🧿 (@irfanistan)

یاد رہے کہ چند انسٹاگرام پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکارہ نیلم منیر دسمبر میں دبئی میں شادی کرنے والی ہیں تاہم وہ کس سے شادی کر رہی ہیں اس حوالے سے تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں البتہ یہ ویڈیو نیلم منیر کی ہے یا نہیں یہ اب تک مکمل طور پر واضح نہیں ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے