English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غزہ : اسرائیلی حملوں میں مزید 59 فلسطینی شہید

القمر

اسرائیلی طیاروں کی غزہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 59 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق صیہونی فوج کی جانب سے غزہ پر کی گئی بم باری کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 59 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق  گزشتہ تین روز کے دوران اسرائیلی حشیانہ بمباری سے شہداء کی تعداد 600 تک جا پہنچی، جن میں 200 بچے بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی افواج نے رفح میں زمینی کارروائی تیز کر دی ہے اور شمالی علاقوں کی جانب پیش قدمی جاری ہے، جس کے باعث بے گھر فلسطینی ایک بار پھر نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔

ادھر القسام بریگیڈ نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر راکٹوں کی بارش کر دی، جس کے بعد اسرائیلی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔

 اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے دفاعی نظام نے کئی راکٹ فضا میں ہی تباہ کر دیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے