ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقرا عزیز وائرل ویڈیو میں بچے پر سرعام تشدد کرنے والے والد پر شدید برہم

پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل اقرا عزیز بچے پر سرعام تشدد کرنے والے والد پر شدید برہم ہوگئیں۔

اداکارہ اقرا عزیز نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو پر شدید ردعمل دیا ہے، جس میں ایک باپ کو اپنے کم سن بیٹے کو سرِ عام تھپڑ مارتے دیکھا گیا تھا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو کانٹینٹ کریئیٹرز ویڈیو بنا رہے تھے اور پس منظر میں یہ افسوسناک منظر کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا وہیں اقرا عزیز نے بھی ایسے والدین کیخلاف آواز اُٹھائی کو کسی کے سامنے یا بند کمرے میں اپنے بچوں پر تشدد کرتے ہیں۔

اداکارہ نے اس ویڈیو کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے ایک بامعنی پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک دیسی ماں ہونے کے ناطے وہ سمجھ سکتی ہیں کہ بچوں کی شرارتوں پر غصہ آتا ہے، مگر جسمانی سزا دینا کسی طور درست نہیں والدین کو ہرگز ایسا نہیں کرنا چایئے۔

انہوں نے زور دیا کہ بچوں کو پیار، صبر اور محبت سے تربیت دینا چاہیے، کیونکہ وہ نادان ہوتے ہیں چیزوں کو سمجھنے میں وقت لیتے ہیں ایسے میں ان پر ہاتھ اُٹھانا غلط ہے والدین کو صبر سے کام لیتے ہوئے بچوں کو سمجھانا چایئے تاکہ ان کی خود اعتمادی قائم رہے اور وہ احساس کمتری کا شکار نہ ہوں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں