ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گلوکار و اداکار علی ظفر کی سالگرہ، کتنے برس کے ہوگئے؟

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر 45 برس کے ہوگئے۔

موسیقی، فلم اور ماڈلنگ کے میدان میں بہترین صلاحیتوں سے پہچانے جانے والے علی ظفر نے زندگی کی 45 بہاریں دیکھ لیں۔ 18 مئی 1980 کو لاہور میں پیدا ہونے والے علی ظفر نے فنی سفر کا آغاز فلم "شرارت” کے لیے گیت گا کر کیا، جس کی ہدایتکاری ثمینہ پیرزادہ نے کی تھی۔

2003 میں ان کا پہلا میوزک البم "حقہ پانی” ریلیز ہوا، جس کا گانا "چھنو” انہیں شہرت کی بلندیوں پر لے گیا۔ ان کی آواز میں کشش اور گہرائی نے انہیں موسیقی کے میدان میں ایک منفرد مقام دلایا۔ علی ظفر نے نہ صرف رومانوی گیت گائے بلکہ حمدیہ کلام بھی پیش کیے جنہیں خوب پذیرائی ملی۔

علی ظفر پاکستان سپر لیگ کے لیے گائے گانوں کی بدولت کرکٹ حلقوں میں بھی مقبول ہیں۔ انہوں نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اسٹیج پرفارمنسز میں اپنی فنی مہارت کا مظاہرہ کیا ہے اور کئی قومی و بین الاقوامی ایوارڈز حاصل کیے ہیں۔

علی ظفر بالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں انہوں نے بالی ووڈ کوئین کترینہ کیف کے ساتھ بھی فلم کی ہے۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں