ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اداکارہ نادیہ افگن کا فیروز خان کی اداکاری اور رویے پر تبصرہ، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ نادیہ افگن کا اداکار فیروز خان سے متعلق تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

فیروز خان ان دنوں کرائم تھرلر ڈرامہ ہمراز میں عائزہ خان اور زاہد احمد کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس ڈرامے میں وہ ایک بار پھر "بیڈ بوائے” لک اور بولڈ انداز میں نظر آ رہے ہیں، تاہم کہانی کا مکمل طور پر کھلنا ابھی باقی ہے۔

اداکارہ نادیہ افگن نے حال ہی میں ایک شو میں بات کرتے ہوئے فیروز خان کی اداکاری اور عمومی رویے پر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ انہوں نے فیروز کے ساتھ کام نہیں کیا، لیکن انڈسٹری کی کئی اداکاراؤں سے سنا ہے کہ فیروز کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوتا ہے۔

A post shared by Dialogue Pakistan (@dialoguepakistan)

نادیہ کے مطابق وہ اپنے ساتھی فنکاروں کو مرعوب کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ان کی اداکاری میں کردار کی جھلک کم اور ان کی اپنی شخصیت زیادہ نظر آتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیروز اکثر روایتی "ہیرو” جیسے کردار نبھاتے ہیں، نہ کہ گہرے اور حقیقی کردار۔

اداکارہ کے بیان کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تبصرے شروع ہوگئے کچھ صارفین نے ان کی بات سے اتفاق کیا، جب کہ کچھ نے نادیہ افگن کو ذاتی رائے دینے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں