ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نادیہ حسین کے شوہر کیخلاف بینک فراڈ کیس میں پیشرفت

کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے 53 کروڑ کا بینک فراڈ کیس میں نادیہ حسین سمیت 3 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ ایک بار پھر موخر کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کے روبرو 53 کروڑ کا بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین سمیت 3 ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

نادیہ حسین اور دیگر ملزم عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے نادیہ حسین، امتیاز احمد اور فیصل کی درخواستوں پر فیصلہ ایک بار پھر موخر کردیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواستوں پر فیصلہ 2 جون کو سنایا جائے گا۔

استغاثہ کے مطابق نادیہ حسین، امتیاز احمد اور فیصل عبوری ضمانت پر ہیں۔ امتیاز اور فیصل پر الزام ہے کہ انہوں عاطف خان کے ساتھ ملکر فراڈ کیا۔

یاد رہے کہ عدالت نے اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی ضمانت مسترد کردی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں