ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی بیٹی نے اپنے نام سے ولدیت ختم کردی

ہالی ووڈ کے سپر اسٹارز بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کی بیٹی شیلو نے اپنے نام سے والد کا نام ہٹا دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس میں حال ہی میں منعقد ہونے والے ایک فیشن ایونٹ میں سب کی توجہ اس وقت انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی بیٹی کی جانب ہوئی جب انہیں پٹ نہیں بلکہ والدہ جولی کے نام کیساتھ پکارا گیا۔

اس موقع پر موسیقار لوئیلا نے اپنا نیا گانا "نائیو” پیش کیا، جس کی پرفارمنس کی خاص بات یہ تھی کہ اس کی کوریوگرافی 19 سالہ شیلو نے ترتیب دی تھی۔

A post shared by Pinkvilla USA (@pinkvillausa)

ایونٹ کی پریس ریلیز میں انکشاف کیا گیا کہ شیلو اب ایک نئے نام "شی جولی” سے جانی جا رہی ہیں، جو نہ صرف ان کا نیا قانونی نام ہے بلکہ ان کی والدہ کے لیے خراجِ تحسین بھی ہے۔

اس نئے نام کے استعمال سے ظاہر ہوتا ہے کہ شیلو نے اپنے نام کیساتھ جولی لگا ولدیت ختم کر دی ہے اور اپنے فن کے ذریعے ایک نئی شناخت قائم کر رہی ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں