ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سسرال میں پہلی عید الاضحیٰ؛ ماورا حسین کی قربانی کے بکروں کیساتھ تصاویر وائرل

معروف اداکارہ نے عیدالاضحیٰ پر قربانی کے لائے گئے جانوروں کی آؤ بھگت میں مصروف ہیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ماورا حسین اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں۔ صرف انسٹاگرام پر ان کے فالورز کی تعداد 98 لاکھ ہے۔

ماروا حسین شادی کے بعد پہلی عید الاضحیٰ سسرال میں منا رہی ہیں۔ ان کی شادی فروری میں قریبی دوست اور اداکار امیر گیلانی سے ہوئی ہے۔

اپنے گھر میں پہلی عید الاضحیٰ پر ماورا حسین نے قربانی کے دو خوبصورت بکروں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

ماورا حسین قربانی کے بکروں کی خوب آؤ بھگت کر رہی ہیں اور قربانی کے جانور بھی اداکارہ سے کافی مانوس نظر آ رہے ہیں۔

اداکارہ ماورا نے ان تصاویر میں نیلے اور سی گرین لباس زیب تن کر رکھا ہے جس میں وہ نہایت خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔

ان کے مداحوں نے ان تصاویر پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے جانوروں سے محبت کے جذبے کو سراہا اور پیشگی عید مبارک بھی ادا کی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں