ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تہران میں پاکستان، ایران اور عراق کے وزرائے داخلہ کا اہم اجلاس

پاکستان کی درخواست پر پاکستان۔ ایران اور عراق کے وزرائے داخلہ کا اہم اجلاس  جاری ہے جس میں زائرین اور بارڈر  ایشوز کے حل کیلئے مربوط اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سہ ملکی اجلاس میں  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی، ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی اور عراقی وزیر داخلہ عبدالامیر الشمری  شریک ہیں۔

اجلاس میں زائرین اور بارڈر  ایشوز کے حل کیلئے مربوط اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے، سہ ملکی اجلاس میں زائرین کی مزید سہولت کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

نائب ایرانی وزیر داخله علی اکبر پور جمشیدیان، ایرانی وزیر داخلہ کے سنئیر مشیر، نادر یار احمدی،  وزارت داخلہ پاکستان کے سیکریٹری خرم آغا اور عراقی وزارت داخلہ کے اعلی حکام بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

قبل ازیں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  ایرانی وزارت داخلہ پہنچے جہاں ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی نے ان کا خیر مقدم کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں