ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بونی کپور کے وزن میں حیرت انگیز تبدیلی، مداح دنگ رہ گئے

معروف بھارتی فلم ساز، اداکار اور پروڈیوسر بونی کپور کے وزن میں کمی کر کے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔

آنجہانی بالی ووڈ فلم اسٹار سری دیوی کے شوہر ان دنوں اپنی نئی تصاویر کے باعث سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کر رہے ہیں۔ ان کی حالیہ تصاویر نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے، جن میں وہ بے حد اسمارٹ اور دلکش نظر آ رہے ہیں۔

بونی کپور جو کہ برسوں سے موٹاپے کا شکار تھے اب اچانک بےحد وزن کم کر چکے ہیں اور ان کا یہ نیا انداز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بونی کپور نے بغیر جم جائے اپنی صحت بہتر بنائی ہے اور تیزی سے وزن کم کیا ہے۔

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ان کی فٹنس کا راز ان کی خوراک میں چھپا ہے، جہاں وہ رات کا کھانا ترک کر چکے ہیں اور ڈنر میں صرف سوپ لیتے ہیں۔ جبکہ ناشتے میں وہ صرف پھل، جوس کا استعمال کرتے ہیں جبکہ دوپہر کے کھانے میں صرف جوار کی روٹی کھاتے ہیں۔

یہ وہ ڈائٹ ہے جس کا مستقل مزاجی سے استعمال کر کے بونی کپور نے وزن  بغیر کسی جسمانی مشق یا جم کے کم کر کے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

مداح اور سوشل میڈیا صارفین ان کی اس تبدیلی کو سراہ رہے ہیں تاہم صارفین نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ بونی کپور نے وزن کم کرنے کیلئے اوزیمپک کا استعمال کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں