ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رجب بٹ کی ازدواجی زندگی بھی مشکلات کا شکار، اہلیہ سے فاصلے بڑھنے لگے

معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی ازدواجی زندگی میں بھی مشکلات شروع ہوگئی ہیں اور اُن کے اہلیہ سے فاصلے بڑھ رہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یوٹیوبر رجب بٹ اور اہلیہ کے بھائی عون میں لفظی جنگ شروع ہوگئی جس کے بعد یوٹیوبر اور اہلیہ میں دراڑیں سامنے آنے لگی ہیں جبکہ گزشتہ چند ماہ سے تعلقات کشیدہ ہونے کی وجہ سے فاصلے بھی بڑھ رہے ہیں۔

صارفین کا خیال ہے کہ وقت، مصروفیات، باہمی اختلافات  اور نجی نوعیت کے مسائل تعلقات میں بگاڑ کا باعث بنے ۔

رجب بٹ کی اہلیہ ایمان کے بھائی عون کا دعویٰ ہے کہ بہن ایمان کے سوشل میڈیا پر آنے کے حوالے سے پابندیاں لگائی گئیں ہیں جبکہ وہ پڑھی لکھی ہیں اور ان چیزوں سے پریشان نہیں ہوتیں، اُسے حالات سنبھالنے کا بھی اچھے سے اندازہ ہے۔

اس سے قبل عون نے بہن کے ساتھ اسپتال سے نکلتے ہوئے ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس پر رجب بٹ نے کہا کہ ایمان کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ نہ کرو، کیا دکھانا چاہتے ہو کہ تم خیال رکھ رہے ہو جبکہ اسپتال کے سارے بل میں خود ادا کرتا ہوں۔

دھمکی آمیز لہجے میں رجب بٹ نے عون کو مخاطب کر کے کہا کہ یہ میرا اور میری بیوی کا مسئلہ ہے، جب تک وہ میری بیوی ہے ٹک ٹاک پر نہیں آئے گی لیکن آپ کی حرکتیں ایسی نہیں وہ میری بیوی رہے۔

رجب بٹ نے کہا کہ جس دن سے شادی ہوئی میں گھر نہیں گیا، اور ولیمے کے بعد سے کیس پر کیس ہورہے ہیں، جوڑے نے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا تاہم سوشل میڈیا صارفین کو تجسس شروع ہوگیا ہے، کچھ صارفین نے رجب بٹ کو آڑے ہاتھوں بھی لیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں