ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اروشی روٹیلا کا زیورات سے بھرا بیگ ایئرپورٹ سے چوری، کتنی مالیت تھی؟

بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا زیورات سے بھرا ہوا قیمتی بیگ لندن کے گیٹ وِک ایئرپورٹ سے چوری ہو گیا ہے۔

اداکارہ اروشی روٹیلا نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ وہ وِمبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے لندن گئی تھیں۔ جس سے واپسی پر ائیرپورٹ پر ان کا تقریباً 70 لاکھ روپے مالیت کے زیورات سے بھرا بیگیج بیلٹ سے غائب ہو گیا۔

A post shared by BollywoodShaadis.com (@bollywoodshaadis)

اروشی نے ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کی خامیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اتنی سخت سیکیورٹی کے باوجود بیگ کس طرح غائب ہو سکتا ہے۔

اداکارہ نے اپنے بیگ اور ٹکٹ کی تفصیلات اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مدد کی اپیل کی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل، 2023 میں اروشی نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ان کا 24 قیراط سونے سے بنا ہوا آئی فون نریندر مودی اسٹیڈیم میں گم ہو گیا تھا۔

اروشی کی حالیہ چوری سے متعلق دعووں پر سوشل میڈیا پر صارفین بھرپور تبصرے کر رہے ہیں۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اگر اداکارہ نے جولائی کے دوسرے ہفتے میں لندن سے واپسی کی تھی تو انہیں چوری شدہ بیگ کے بارے میں جولائی کے اختتام پر اعلان کرنا کیوں یاد آیا؟ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں