ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کل سے ملک بھر میں پولیو مہم کا آغاز ہوگا

قومی پولیو مہم کل سے ملک بھر کے 159 اضلاع میں شروع ہوگی۔
 
نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق ہفتہ وار پولیو مہم کے دوران 4 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ہفتہ وار پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو ویکسین کے ساتھ وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی۔ یہ قومی پولیو مہم 13 سے 19 اکتوبر تک ملک بھر میں منعقد ہوگی۔
 
نیشنل ای او سی کا کہنا تھا کہ 4 لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچائیں گے جبکہ جنوبی خیبرپختونخوا میں پولیو مہم 20 تا 23 اکتوبر تک منعقد کی جائے گی۔

نیشنل ای او سی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ 5 سال تک کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلَوائیں اور پیدائش سے 15 ماہ تک کے تمام بچوں کا حفاظتی ٹیکوں کا کورس بروقت مکمل کروائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں