ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی سی ایل ووڈا فون کے پلیٹ فارم سے صنعتی شعبے میں ڈیجیٹل انقلاب برپا کرنے کیلئے پُرعزم

ملک کے صف اول کے ٹیلی کمیونی کیشن و آئی سی ٹی ادارے، پی ٹی سی ایل گروپ (پی ٹی سی ایل و یوفون4G ) نے پاکستان کی نمایاں انجینئرنگ اور سسٹم انٹیگریشن کمپنی، اسمارٹ ایم ای پی (Smart MEP)کے ساتھ ایک انقلابی شراکت داری قائم کی ہے۔

پی ٹی سی ایل گروپ نے ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینے کے اپنے عزم کے تحت جائیٹکس گلوبل 2025 دبئی میں اعلان کیا کہ وہ ووڈافون (Vodafone) کے انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی۔او۔ٹی) کور پلیٹ فارم کے استعمال سے پاکستان کے آئی او ٹی منظرنامے میں انقلاب برپا کرنے اور ملک کو جدید صنعتی اختراع کے ایک نئے دور میں داخل کرنے کیلئے تیار ہے۔

انٹرنیٹ آف تھنگز کور پلیٹ فارم ایک جدید ترین آئی او ٹی ایپلی کیشن اینیبلمنٹ پلیٹ فارم ہے، جو دنیا بھر میں لاکھوں آئی او ٹی کنکشنز کے انتظام میں ووڈافون کے بین الاقوامی تجربے کو پی ٹی سی ایل کے مقامی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور سپورٹ کے ساتھ یکجا کرے گا۔

یہ اشتراک پاکستان کے کاروباری اداروں کو ایک محفوظ، اسکیل ایبل اور عالمی معیار کا پلیٹ فارم فراہم کرے گا، جس کے ذریعے وہ انٹرپرائز اور انڈسٹریل آئی او ٹی سہولیات تیار اور استعمال کر سکیں گے۔

اس شراکت داری کے تحت اسمارٹ ایم ای پی، پی ٹی سی ایل کے آئی او ٹی کور پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے LoRaWAN پر مبنی انڈسٹریل آئی او ٹی ڈیزائن اور کمرشلائز کرے گا، جو انرجی مینجمنٹ، اسمارٹ یوٹیلیٹیز، واٹر میٹرنگ، اور اسمارٹ مینوفیکچرنگ سہولیات پر مبنی ہوں گے۔

آصف احمد ،گروپ چیف بزنس سلوشنز آفیسر، پی ٹی سی ایل و یوفون 4G، اور ندیم ملک، چیف ایگزیکٹو آفیسر، اسمارٹ ایم ای پی نے جائیٹکس گلوبل 2025 دبئی کے دوران شراکت کے معاہدے پر دستخط کیے۔اس موقع پر گروپ چیف کمرشل آفیسر، پی ٹی سی ایل و یوفون 4G، سید عاطف رضا کے علاوہ دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

معاہدے کے متعلق اظہارِ خیال کرتے ہوئے، آصف احمد نے کہا، ’’پی ٹی سی ایل گروپ کاروباری اداروں کے لیے انٹرنیٹ آف تھنگز سلوشنز پر بھرپور توجہ دے رہا ہے، تاکہ وہ اپنے آپریشنز میں ڈیٹا پر مبنی افادیت، آٹومیشن، اور جدت شامل کر سکیں۔

اسمارٹ ایم ای پی کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ہم پاکستان میں انڈسٹریل آئی او ٹی کے شعبے میں نمایاں ترین ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے محرک بننے کے اپنے وژن کے قریب آگئے ہیں۔

ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ مقامی کاروبار ووڈافون کے عالمی سطح پر آزمودہ آئی او ٹی تجربے اور جدید پلیٹ فارم کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا سکیں۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر، اسمارٹ ایم ای پی، ندیم ملک نے کہا، ’’پی ٹی سی ایل گروپ اور اسمارٹ ایم ای پی کا مشترکہ وژن ہے کہ کاروباری ترقی اور پائیداری کے لیے جدید آئی او ٹی سلوشنز کی وسیع پیمانے پر تنصیب کو فروغ دیا جائے۔

ہمیں خوشی ہے کہ ہم ووڈافون کے محفوظ، اسکیل ایبل، اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ آئی او ٹی کور پلیٹ فارم کو پی ٹی سی ایل گروپ کے وسیع انٹرپرائز پورٹ فولیو کا حصہ بنا رہے ہیں،

تاکہ پاکستانی کاروباری اداروں کو ترقی کیلئے اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا موقع مل سکے۔یہ اقدام پاکستان کے کاروباری منظرنامے میں ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو تیز کرے گا، جو اس شعبے کی پائیدار ترقی کا باعث بنے گا۔

  • منیر عقیل انصاری

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں