ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

لاہور: بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی کر کے ملک بھر کے صارفین پر 8 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں۔

 سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے جس سے ملک بھر میں بجلی کے صارفین پر 8 ارب 1 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں 36پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے۔ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست میں کیپسٹی پیمنٹس، آپریشن اینڈ مینٹیننس اخراجات اور بجلی لائن لاسز شامل کیے گئے ہیں۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی 6 نومبر کو بجلی کمپنیوں کی جانب سے دی گئی درخواست پر سماعت کرے گی، جس کے بعد حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں