پاک افغان مذاکرات کا ایک اوردورہوناچاہیے،سہیل شاہین
دوحہ: قطر میںطالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ اورافغانستان کے سفیر سہیل شاہین نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات اب تک کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچے ہیں تاہم اس کا ایک اور دور ہونا چاہیے۔
ترکی میں ہونے والے مذاکرات میں افغان وفد میں شامل سہیل شاہین سے پاکستان کے وزیر اطلاعات کے اس بیان کے مطابق پوچھا گیا کہ مذاکرات ناکام ہو چکے ہیں تو سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا ایک اور دور ہونا چاہیے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ عام طور پر اس طرح کے مذاکرات میں ایک ہی بیٹھک یا ایک ہی دور میں حتمی معاہدے نہیں ہوتے ہیں افغان طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوران سہیل شاہین قطر میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان تھے ۔
افغانستان میں طالبان کی حکومت کے قیام کے بعد سہیل شاہین کو اقوام متحدہ میں افغانستان کا نمائندہ نامزد کرنے کا اعلان ہوا تھا لیکن اب تک اس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا ہے۔
افغان طالبان کے پہلے دور حکومت میں سہیل شاہین پاکستان میں افغانستان کے نائب سفیر کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں.۔