ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صادق خان نے ممدانی کے میئر منتخب ہونےکو فنٹاسٹک فتح قراردیدیا

لندن کے میئر صادق خان نے ظہران ممدانی کے نیویارک کا میئر منتخب ہونے کو “فنٹاسٹک فتح” قرار دیتے ہوئے انہیں اور نیویارک کے شہریوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔

ایک بیان میں صادق خان نے کہا کہ نیویارک کے عوام نے خوف، نفرت اور تقسیم کے بجائے اُمید، اتحاد اور ترقی کا انتخاب کیا ہے، جو ان کی بالغ نظری اور جمہوری شعور کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لندن اور نیویارک دونوں دنیا کے ایسے شہر ہیں جو لبرل، کثیرالثقافتی، ترقی پسند اور ہم آہنگی کی علامت ہیں۔

صادق خان کے مطابق، “ہم ان اقدار کے نمائندہ ہیں جو نفرت اور تنگ نظری کے برعکس انسانیت، برداشت اور تنوع پر یقین رکھتی ہیں — جو کچھ صدر ٹرمپ کی سیاست ہے، ہم اس کے بالکل برعکس ہیں۔”

یاد رہے کہ برطانوی نژاد پاکستانی سیاستدان صادق خان پہلی مرتبہ 2016 میں لندن کے میئر منتخب ہوئے تھے اور بعد ازاں 2021 اور 2024 میں بھی کامیابی حاصل کی۔

 

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں