ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدرِ مملکت کی چین کے نائب صدر سے ملاقات،علاقائی و عالمی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چین کے نائب صدر ہان ژنگ سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات دوحہ میں جاری سماجی ترقی سے متعلق دوسری عالمی کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی اور ہر موسم کے اسٹریٹجک شراکت دار ہیں۔ انہوں نے چین کی جانب سے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین سے دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔

صدر زرداری نے سی پیک کے کامیاب نفاذ میں چین کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ منصوبے کا دوسرا مرحلہ اعلیٰ معیار کی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔

چین کے نائب صدر ہان ژنگ نے صدر شی جن پنگ کی جانب سے نیک تمنائیں پہنچائیں اور پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں اور علاقائی امن کے فروغ میں کردار کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ چین سی پیک کے دوسرے مرحلے میں پاکستان کی ترقی میں تعاون جاری رکھے گا، جس کے منصوبوں میں ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر، آئی ٹی، زراعت اور ووکیشنل تربیت جیسے شعبے شامل ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی اعتماد، احترام اور علاقائی خوشحالی کے وژن پر مبنی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور علاقائی و عالمی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں