ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سونا پھر مہنگا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت بڑھ گئی



کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 23ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 4ہزار 65ڈالر کی سطح پر آگئی ۔

دوسری جانب  مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 2ہزار 300روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 4لاکھ 28ہزار 862روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 972روپے بڑھ کر 3لاکھ 67ہزار 680روپے کی سطح پر آگئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں