ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیصل آباد: ووٹرز کی بیلٹ پیپر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل، الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

فیصل آباد: الیکشن کمیشن نے فیصل آباد میں ووٹرز کی بیلٹ پیپر کی تصاویر لے کر سوشل میڈیا پر ڈالنے کے واقعے کا سخت نوٹس لیا ہے اور فوری اقدامات کی ہدایت دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کے کنٹرول روم نے سکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دی کہ پولنگ اسٹیشن میں ووٹرز کو موبائل فون لے جانے سے روکا جائے تاکہ ووٹ کی رازداری متاثر نہ ہو، ساتھ ہی تمام پریذائیڈنگ افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ پولنگ اسٹیشن پر موجود تمام عملہ ووٹ کی خفیہ اور محفوظ طریقے سے اندراج کو یقینی بنائیں۔

کمیشن کے ترجمان نے ووٹرز سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ پولنگ اسٹیشن میں اپنا موبائل فون لے کر نہ جائیں تاکہ ووٹ کی رازداری پر کوئی سوال نہ اٹھے۔

واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات جاری ہیں اور الیکشن کمیشن کا مقصد شفاف اور آزادانہ انتخابات کو یقینی بنانا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں