ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹرمپ کی دولت میں 2 ماہ کے دوران 1.1 ارب ڈالر کی کمی آگئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دولت میں 1.1 بلین ڈالر (تقریباً 280 ارب روپے) کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

فوربز کے مطابق اس کمی کی بنیادی وجہ ٹرمپ کی ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کمپنی، ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ (TMTG) کے شیئرز کی شدید گراوٹ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں ہفتے ٹی ایم ٹی جی کے شیئرز گھٹ کر 10.18 ڈالر تک آ گئے، جس نے ٹرمپ کی مجموعی دولت کو براہِ راست متاثر کیا۔

ستمبر میں ٹرمپ کی دولت کا تخمینہ 3.7 بلین ڈالر تھا جو اب کم ہو کر 6.2 بلین ڈالر رہ گیا ہے۔ اس کے علاوہ کرپٹو مارکیٹ میں اچانک آنے والی مندی نے بھی ان کے اثاثوں کو مزید نقصان پہنچایا۔

فوربز کے مطابق گزشتہ سال سے رواں سال ستمبر تک ٹرمپ کی دولت میں 3 بلین ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا تھا، جس کے بعد وہ فوربز کی امریکا کے 400 امیر ترین افراد کی فہرست میں 201 ویں نمبر پر آ گئے تھے۔ ان کی دولت میں اس اضافے کا زیادہ تر تعلق ٹرمپ فیملی کی کرپٹو سرمایہ کاری سے تھا۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں