English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اقوامِ متحدہ رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم بے نقاب،پاکستان کا اظہارتشویش

القمر

پاکستان نے اقوامِ متحدہ کے ماہرین کی اس تازہ رپورٹ پر گہری تشویش ظاہر کی ہے جس میں بھارت کے زیرِ قبضہ کشمیر میں مسلسل اور منظم انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بے نقاب کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی اقدامات کے نتیجے میں تقریباً 2800 افراد، جن میں صحافی، طلبہ اور انسانی حقوق کے کارکن شامل ہیں، بغیر شفاف قانونی عمل کے حراست میں رکھے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تشدد، حراستی اموات، خاندان سے رابطے کی پابندی، گھروں کی مسماری، جبری بے دخلی، مواصلاتی بلیک آؤٹس اور صحافتی آزادی پر سخت قدغنیں معمول بن چکی ہیں، جبکہ ہزاروں سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بند کیے گئے ہیں۔ بھارت بھر میں مسلمانوں اور کشمیریوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر اور ہجومی تشدد میں اضافہ بھی قابلِ تشویش قرار دیا گیا ہے۔

پاکستان نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جابرانہ پالیسیوں کو ترک کرے، تمام غیر قانونی طور پر زیرِ حراست افراد کو رہا کرے، بنیادی انسانی آزادیوں کی بحالی یقینی بنائے اور اقلیتوں کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کرے۔ پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے مسئلے کے پرامن اور منصفانہ حل کے عزم کا اعادہ بھی کیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے