English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پشاور میں گیس لائن دھماکے کے بعد سوئی ناردرن کمپنی نے گیس کی محدود سپلائی بحال کردی

القمر

پشاور: سوئی ناردرن کمپنی نے گیس کی مرکزی 24 انچ ٹرانسمیشن لائن پھٹنے کے بعد متبادل 16 انچ لائن سے محدود پیمانے پر گیس کی ترسیل شروع کر دی ہے، تاہم محدود گنجائش کے باعث گیس کی فراہمی کم ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر ثنا اللہ کے مطابق یہ مرکزی لائن پشاور، مردان اور سوات تک گیس پہنچانے کا اہم ذریعہ ہے، اور گھریلو صارفین کے لیے صبح 5 بجے سے 9 بجے اور دوپہر 11 بجے سے 2 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی، جبکہ شام 5 سے 9 بجے تک بھی محدود سپلائی ہوگی۔ سی این جی اسٹیشنز وقتی طور پر بند رہیں گے۔

سوئی ناردرن کے جنرل منیجر وقاص شنواری نے کہا کہ پائپ لائن میں دھماکا غالب امکان ہے کہ دہشتگردی کی کارروائی کا نتیجہ ہے، تاہم لیکج کے باعث آگ نہیں لگی۔

واضح رہے کہ حسن خیل میں گزشتہ رات پیش آنے والے اس واقعے کے باعث کے پی کے مختلف شہروں میں گیس کی فراہمی متاثر ہوئی تھی، اور کمپنی نے فوری اقدامات کرتے ہوئے متبادل لائن سے ترسیل بحال کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے