English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے اپنی بیٹی کے نام کا اعلان کردیا

القمر

کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے اپنی بیٹی کے نام کا اعلان کردیابالی وڈ کی مقبول جوڑیوں میں سے ایک کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے اپنے پہلے بچے کے نام کا اعلان کردیا۔

فروری 2023 میں راجستھان میں شادی کے بندھن میں بندھنے والا اس جوڑے نے پانچ ماہ قبل اپنے ہاں بیٹی کو خوش آمدید کہا تھا۔

تصویر میں وہ دونوں ننھے بچی کے پاؤں تھامے ہوئے نظر آئے اور کیپشن میں تحریر تھا کہ ’ہماری دعاؤں سے ہماری بانہوں تک ہماری خدا کی عطا، ہماری شہزادی، سَرایاہ ملہوترا۔

واضح رہے کہ سدھارتھ اور کیارا کی محبت کا آغاز فلم شیرشاہ کے دوران ہوا تھا جس میں ادکار نے کیپٹن وکرم بٹرا اور ادکارہ نے ڈمپل چیمہ کا کردار نبھایا تھا۔

 بعدازاں یہ آن اسکرین محبت حقیقی محبت میں بدل گئی جسے انہوں نے 2023 میں ازدواجی رشتے کی شکل دے ڈالی۔

https://www.instagram.com/p/DRlpHaBiMd1/

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے