English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فن لینڈ کا پاکستان سمیت دیگر ممالک میں اپنے سفارتخانے بند کرنے کا اعلان

القمر



اسلام آباد:

فن لینڈ نے ’’آپریشنل اور اسٹریٹجک وجوہات‘‘ کی بنا پر پاکستان، افغانستان اور میانمر میں اپنے سفارتخانے 2026 میں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

فن لینڈ کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جمعہ کو بیان جاری کیا گیا۔

فن لینڈ کی وزارت خارجہ کے مطابق اسلام آباد، کابل اور یانگون میں قائم سفارتخانے 2026 کے دوران بند کر دیے جائیں گے۔ یہ فیصلہ فن لینڈ کے ساتھ محدود ’’تجارتی و اقتصادی روابط‘‘ کے باعث کیا گیا۔

وزارت کے مطابق سفارتخانے بند کرنے کی تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ فن لینڈ نے 2012 میں بھی اپنے مالی مسائل کے باعث اسلام آباد میں سفارتخانہ بند کر دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے