English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کے سری لنکا کیلیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی مشن میں بھارت رکاوٹ بن گیا

القمر

پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی مشن میں بھارت رکاوٹ بن گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  بھارت مسلسل پاکستان کی جانب سے سری لنکا کو بھیجی جانے والی انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔  پاکستان کا خصوصی طیارہ گزشتہ 60 گھنٹوں سے بھارت کی جانب سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ ملنے کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان  کے مطابق  بھارت نے 48 گھنٹے بعد جو جزوی کلیئرنس دی وہ عملی طور پر ناقابلِ استعمال تھی۔  نہایت محدود دورانیے کے لیے اجازت دی گئی  اور واپسی کے سفر کے لیے کوئی منظوری نہیں دی گئی،  جس سے ہنگامی امدادی مشن شدید متاثر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان سری لنکا کے بھائی چارے کے جذبے کے تحت فوری امداد پہنچانے کے لیے پُرعزم ہے، تاہم بھارتی ہٹ دھرمی انسانیت کے اس اہم مشن کی راہ میں کھڑی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے