English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نوجوان گلوکار پر پنجاب پولیس کے تشدد کی ویڈیووائرل، حکومت کا نوٹس

القمر

پنجاب کے ضلع میانوالی میں پولیس کی جانب سے نوجوان گلوکار رحمان علی پر تشدد کا واقعہ سامنے آنے کے بعد صوبائی حکومت نے نوٹس لے لیا۔

صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا۔

عظمی بخاری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے نوجوان سنگر پر تشدد کی ویڈیو دیکھی ہے جو افسوسناک ہے،واقعے کی تحقیقات کرکے ذمے داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ فنکار برادری پر اس طرح کا تشدد کرنا ناقابل قبول ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے